- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سال طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
یہودیوں سے پیسے لینے والوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی، فضل الرحمان
پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے کی بحالی کے بعد یہودیوں سے پیسے لینے والوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔
پشاور میں ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نائن الیون واقعے کے بعد دنیا بھر میں مذہب غیر محفوظ ہوگیا تھا، امریکی سازش کے تحت مدارس کو دہشت گردوں کی آماجگاہ اور داڑھی والوں کو خطرہ قراردیا گیا، تمام غیراسلامی قوتیں مسلمانوں کے خلاف صف آرا ہوگئیں، امریکا چاہتا تھا کہ ہمارے نوجوان اٹھیں اور ریاست کے خلاف کھڑے ہوجائیں لیکن ہم نے اس وقت بھی اپنے اداروں کو تحفظ فراہم کیا، علمائے کرام نے نوجوانوں کو ریاست کے خلاف کھڑے ہونے سے روک کر امریکا کی اس سازش کو ناکام بنا دیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام امریکی سازش
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں ایم ایم اے کا پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختون خوا پر سیکولر جماعت نے قبضہ کر لیا اور صوبے کی تہذیب کو ختم کرکے ثقافت کو بدلنے اورعلمائےکرام کو پیسے دے کر خریدنے کی کوشش کی گئی تاکہ فضل الرحمان کو تنہا کیا جاسکے لیکن علمائے کرام نے بتادیا کہ ہم غریب تو ہو سکتے ہیں لیکن اپنا ایمان پیسوں کے عوض نہیں بیچ سکتے، بڑوں کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ آپ ان سے صلح کرلیں، انہیں اس صوبے میں تہذیب و اخلاق کو تباہ کرنے کے لئے لایا گیا ہے اور واقعی ثابت ہوگیا کہ یہ لوگ صوبے کے عوام کو روزگار فراہم کرنے کے بجائے ان کے کردار کو تباہ کر رہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: معاشرے کو جنگ میں دھکیلنا شریعت کے خلاف
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اب ایم ایم اے بحال ہوچکی ہے ہم ان قوتوں سے صوبے کوچھینیں گے جو ہماری تہذیب پر حملہ آور ہیں ان لوگوں سے پاکستان کی اسلامی اور تہذیبی حیثیت خطرے میں ہے لیکن اب ایم ایم اے اپنے ثقافت و تہذیب کی حفاظت کرے گی ہم 50 لاکھ افراد کو ایک میدان میں جمع کرنے کی قوت رکھتے ہیں۔ اب یہودیوں سے پیسے لینے والوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے یہ لوگ ارمان بھی کریں گے اور شکست بھی کھائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ اور اس میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں سے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل تشویشناک ہے کہ اتنے سفاک واقعے کی تحقیقات نہ ہوسکیں جب کہ اس سانحے کی تحقیقات کے لئے تو جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔