- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
ملک کے لیے تنقید کے بجائے خود احتسابی پر توجہ دینا ہوگی، وزیر داخلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی کی کوتاہیوں پرتنقید کے بجائے خود احتسابی پرتوجہ دینا ہوگی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے جانیں دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں، آج یورپ اورامریکا میں 2 درجن مہاجرین چلے جائیں تو کہرام مچ جاتا ہے جب کہ پاکستان میں ایسا نہیں، ہم نے مہاجرین کو پناہ دی، ہم پرغلط الزام ہے، خطے میں کئی عشروں سے تنازعات کوبھگت رہے ہیں، سویت یونین کوافغانستان میں شکست کے بعد امریکا یہاں اسلحے کے انبار چھوڑ گیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج ہم بڑی تبدیلی کے مرحلے سے گزررہے ہیں، افسوس کے ساتھ صنعتی انقلاب کی دستک کواسلامی ممالک نے نہیں سمجھا، صنعتی انقلاب کی دستک کومغرب نے سمجھا اورترقی کی اوراب صنعتی انقلاب کے بعد تعلیمی انقلاب دستک دے رہا ہے جب کہ مستقبل کی سمت درست کرنے کے لیے تعلیمی انقلاب کا خیرمقدم کرنا ہوگا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ معیشیت اس ملک کی ہی بہتر ہوگی جہاں امن ہوگا، ہم امن سے ترقی کی راہوں پرگامزن ہوسکتے ہیں، پاکستان کومضبوط اوراقتصادی قوت بنانے کے لیے سب کوملنا ہوگا اورامن واستحکام کے بغیرترقی نہیں کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کی کوتاہیوں پرتنقید کے بجائے خود احتسابی پرتوجہ دینا ہوگی جب کہ ترقی یافتہ اورفلاحی ریاست کے لیے ہمیں متحد ہوکرآگے بڑھنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔