- سعودی عرب کے ساتھ ملکر عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، وزیراعظم
- پنجاب حکومت اور میئر کراچی کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے انعامات کا اعلان
- سندھ میں گندم ذخیرہ اور اسمگلنگ میں ملوث 336 افراد کی نشاندہی ہوگئی
- سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی خلاف پرُتشدد احتجاج، سب انسپکٹر شہید، 16 اہلکار زخمی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا واپڈا اور وفاق سے 8 گھنٹے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ
- گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں لفظی جنگ، ایک دوسرے کو دھمکیاں
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- ساڑھے تین ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک، 5 ہزار کو خبردار کردیا گیا
- مردار جانور کا 10 من گوشت لاہور منتقل کرنے کی کوشش ناکام
- انٹربورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
- کراچی میں گرمی کی لہر پیر تک برقرار رہنے کا امکان
- فیض آباد دھرنا کیس؛ سپریم کورٹ نے رپورٹ ٹی او آرز کے برخلاف قرار دے دی
- کھانے میں اضافی نمک چھڑکنے والے ہوجائیں ہوشیار!
- چین کے صحرا میں اونٹوں کیلئے ٹریفک سگنلز نصب
- بلوچستان؛ پوست کی کاشت کے خلاف کارروائی، ملزمان کے حملے میں 6اہلکار زخمی
- پاکستان میں حالیہ 24.8 فیصد مہنگائی اگلے سال 12.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف
- شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں اسکریپ کی دکانوں کی بندش پر حکومت کو نوٹس
- حکومت کی آئی ایم ایف کو گیس بجلی مہنگی کرنے اور مشاورت سے بجٹ لانے کی یقین دہانی
- شاداب کو رنز پڑرہے تھے تو افتخار، صائم کو اوورز کیوں نہ دیئے! شائقین
راؤ انوار کو جس کے پول کھولنے ہیں کھول دے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ معطل ایس ایس پی راؤ انوار کو پول کھولنی ہے تو کھول دے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر ایک صحافی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے روپوش ہونے والے معطل ایس ایس پی راؤ انوار سے متعلق سوالات کیے جس کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں معلوم کہ راؤ انوار کہا ں ہے میں اس متعلق کچھ نہیں جانتا، راؤ انوار کا پتا لگانا پولیس کا کام ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ راؤ انوار کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا تو ساری پول کھول دوں گا؟ جس پر وزیر اعلیٰ نے جواب دیا کہ جس کو پول کھولنی ہے کھول دے۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ بہتر حالات سندھ میں ہیں، ملک کے دیگر صوبوں کی بہ نسبت سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نقیب اللہ کے قتل کا مقدمہ راؤ انوار کے خلاف درج
جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان اکٹھے آئے ہیں تو مراد علی شاہ نے معنی خیز جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے صرف سنا ہے لیکن ہم اکٹھے ہی ہیں۔
واضح رہے کہ قبائلی نوجوان نقیب اللہ کی جعلی مقابلے میں ہلاکت کے بعد معطل ہونے والے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوشی اختیار کرلی ہے جنہیں گرفتار کرنے کے لیے سندھ پولیس کی خصوصی ٹیمیں چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ نامعلوم مقام سے میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں راؤ انوار نے دھمکی دی تھی کہ اگر انہیں گرفتارکیا گیا تو سب کی پول کھول دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔