مورکل پی ایس ایل تھری سے دستبردار، ہیسٹنگز کوئٹہ کی ٹیم میں شامل

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 8 فروری 2018
ایلبائی مورکل نے پی ایس ایل تھری سے دستبردار ہونے کا فیصلہ فیملی مصروفیات کی وجہ سے کیا۔فوٹو : فائل

ایلبائی مورکل نے پی ایس ایل تھری سے دستبردار ہونے کا فیصلہ فیملی مصروفیات کی وجہ سے کیا۔فوٹو : فائل

 لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایلبائی مورکل پی ایس ایل تھری سے دستبردار ہوگئے۔

جنوبی افریقی آل راؤنڈر ایلبائی مورکل نے پی ایس ایل تھری سے دستبردار ہونے کا یہ فیصلہ فیملی مصروفیات کی وجہ سے کیا، ان کا خلا جان ہیسٹنگز پُر کریں گے، آل رائونڈر کی جزوقتی خدمات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے ہی حاصل کررکھی ہیں تاہم وہ اب فرنچائز کو سلیکشن کیلیے دستیاب ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔