- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیرِدفاع
اسلام آباد: وزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی مہم جوئی کا منہ توڑ اور اسی زبان میں جواب دے گا۔
بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِدفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بھارت کو کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر الزام لگانے کے بھونڈے عمل کے بجائے پاکستان کے خلاف ریاستی سطح پر کی جانے والی سازشوں کا جواب دینا چاہئے، جس کا منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادو کی شکل میں پوری دنیا کے سامنے ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کی گیدڑ بھبکی
وزیر دفاع نے کہا کہ درحقیقت بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر 2017 سے 5 گنا زیادہ فوجی حملوں اور ایٹمی ڈیٹرنیٹ بارے میں غیرذمہ دارانہ بیانات دے کر خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی حکومت کی ممکنہ تزویراتی غلط فہمی پر مبنی کاررروائی سے جنوبی ایشیا کا اسٹرٹیجک استحکام متاثر ہوگا لیکن کسی بھی جارحیت، غلط فہمی یا مہم جوئی کی شدت، طریقہ یا محل وقوع سے قطع نظر بھرپور جوابی کارروائی ہوگی اور بھارت کو اس کی زبان میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج تمام امکانات بارے چوکس اور چوکنے ہیں اور اپنی علاقائی یکجہتی اور ملکی استحکام و دفاع کے لئے بھرپور اور مکمل طور پر تیار ہیں اور افواجِ پاکستان کو زمینی، بحری اور فضائی حدود کے دفاع کے حوالے سے عوام کی بھرپور حمایت اور تعاون حاصل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔