گوجرانوالہ میں ایف آئی اے کا ای او بی آئی کے جعلی دفترپر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 20 فروری 2018
ملزمان کے قبضے سے لیٹرپیڈز، جعلی مہریں اور سوشل سیکیورٹی و صنعتی یونٹس کا ریکارڈز بھی برآمد ہوا، ترجمان ایف آئی اے : فوٹو : فائل

ملزمان کے قبضے سے لیٹرپیڈز، جعلی مہریں اور سوشل سیکیورٹی و صنعتی یونٹس کا ریکارڈز بھی برآمد ہوا، ترجمان ایف آئی اے : فوٹو : فائل

گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے محکمہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ کے جعلی دفترپر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ (ای او بی آئی) کے جعلی دفترپر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان ای او بی آئی کے مطابق گوجرانوالہ میں محکمے کے سربراہ کاشف ضیا خان کو کافی دنوں سے ضعیف العمر بیمہ ملازمین سے پینشن کے نام سے کی جانے والی جعلسازی اور بھاری رقوم لوٹنے کی شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر انہوں نے ایف آئی اے کو اطلاع دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ای او بی آئی میں اربوں روپے کی چوری کی ذمہ دار حکومت

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق نوسرباز گروہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کاروباری افراد کو فراڈ کے ذریعے لوٹ رہے تھے۔ کارروائی کے دوران جعلی دفترسے صنعتی یونٹس کا ریکارڈ، لیٹرپیڈز، جعلی مہریں اور سوشل سیکیورٹی کارڈز بھی برآمد ہوئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ای او بی آئی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں پر خورشید شاہ طلب

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔