- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
عدالتی فیصلے پر تحریک انصاف کا جشن منانے کا اعلان
اسلام آباد: تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دینے پر جشن منانے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ 2017 سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نواز شریف کی (ن) کی صدارت سے نااہل ہونے پر خوشیاں منانے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے عدالتی فیصلے پر کارکنوں کو جشن منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان عدالت عظمیٰ کے تاریخی فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کریں اور فیصلے کی خوشی میں عوام کو مٹھائیاں کھلائیں۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ سے متعلق تاریخی فیصلہ کیا جس پر قوم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور بنچ کے اراکین کو سلام پیش کرتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف پارٹی صدارت سے بھی نااہل
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ ہر پہلو سے تاریخی اور سپریم کورٹ تحسین کی حقدار ہے، سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اپنے تاریخی فیصلے کے ذریعے اہم اصول طے کیا ہے کہ ایک بددیانت، خائن اور عدالت سے سزا یافتہ شخص کو پارٹی صدارت پر بٹھانا آئین و قانون کے ساتھ مذاق تھا، ایک شخص کی کرپشن بچانے کے لئے ملک اور پوری سیاست داؤ پر نہیں لگائی جاسکتی، مسلم لیگ (ن) نے ایک نااہل شخص پر پارٹی صدارت کا دروازہ کھول کر سیاست کے دامن میں آلائشیں ڈالنے کی کوشش کی، مسلم لیگ (ن) اپنے لئے نئے لیڈر کا انتخاب کرے اور سیاست کو آگے بڑھنے دے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63پر پورا اترنے والا ہی پارٹی صدر بن سکتا ہے،عدالتی فیصلے کی روشنی میں پاناما کیس میں نااہل قرار دیے گئے نوازشریف اب حکمران جماعت کی سربراہی سے بھی نااہل ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔