- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز منظور کرلی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہیے، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
پنجاب والے خوش نصیب ہیں انہیں شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ ملا، وسیم اختر
لاہور: میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی میں کچرے کے ڈھیر دیکھ کر دکھ ہوتاہے کراچی میں مسائل کو حل کرنے کے لیے جرات کی ضرورت ہے۔
لاہور میں تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال مناواں کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئرکراچی نے کہا کہ لارڈ میئر لاہور خوش قسمت ہیں کہ انہیں کھل کرعوام کی خدمت کا موقع مل رہا ہے، کراچی میں مسائل کو حل کرنے کے لیے جرات کی ضرورت ہے۔ وہ سندھ حکومت پرتنقید نہیں کریں گے، لیکن وہاں کچرے کے ڈھیردیکھ کردکھ ہوتا ہے۔
بعد ازاں میئر کراچی وسیم اختر نے جیلانی پارک میں ڈی جی پی ایچ اے کے دفتر آمد کے موقع پر کہا کہ لاہور میں مثالی ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں، ہم منتخب لوگ عوام میں رہتے ہوئے ان کے مسائل حل کر سکتے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ پنجاب میں فنڈ عوام پر خرچ ہو رہا ہے، یہاں سب لوگ مل کر کام کر رہے ہیں، پنجاب والے خوش نصیب ہیں انہیں شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ ملا، ترقیاتی کام اورمحنت دیکھ کروزیراعلیٰ پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں۔
وسیم اختر نے کہا کراچی میں روزانہ 13 ہزار ٹن کچرا پھینکا جاتا ہے، کراچی سے کچرا صاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وفاق کو معاملے کے حل کے لیے اقدامات کرنے چاہیئں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔