نائب امریکی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان؛ کرنل جوزف کے معاملے پر بات چیت

ویب ڈیسک  پير 23 اپريل 2018
 امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی شہری کی ہلاکت کے معاملے پر غور ۔ فوٹو : ریڈیو پاکستان

امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی شہری کی ہلاکت کے معاملے پر غور ۔ فوٹو : ریڈیو پاکستان

 اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی جس میں کرنل جوزف کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال سمیت پاک امریکا تناؤ پر بات چیت کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

ترجمان کے مطابق ملاقات میں امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی شہری کی ہلاکت کے معاملے پر غور سمیت پاکستان پر سفارتی حدود و قیود عائد کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی

واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عتیق جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ واقعے کے بعد امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحمل 40 کلومیٹر تک محدود کردی ہے جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔