مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہرہ پاکستانی پرچم لہرایا گیا

خبر ایجنسی  جمعرات 3 مئ 2018
مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ فوٹو: فائل

مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ فوٹو: فائل

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں ایک زبردست بھارت مخالف مظاہرہ کیا گیا جس میں پاکستان کا پرچم لہرایا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان سمیر احمد بٹ کے آبائی علاقے پلوامہ دربگام میں ایک زبردست بھارت مخالف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے، انھوں نے اس موقع پر پاکستان کا پرچم بھی لہرایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔