صہبا مشرف کی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پرویز مشرف سے ملاقات

ایکسپریس ڈیسک  ہفتہ 20 اپريل 2013
پرویز مشرف ہیڈکوارٹرز میں ہی موجود ہیں ا ور ان سے اہلیہ بیگم صہبا مشرف،2 وکلا احمد رضا قصوری اور قمر افضل نے ملاقات کی فوٹو: فائل

پرویز مشرف ہیڈکوارٹرز میں ہی موجود ہیں ا ور ان سے اہلیہ بیگم صہبا مشرف،2 وکلا احمد رضا قصوری اور قمر افضل نے ملاقات کی فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف سے ان کی اہلیہ صہبا مشرف نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب پولیس لائنز ہیڈکوارٹر ز میں ملاقات کی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں سابق صدر کے اہلخانہ اور بعض رفقا بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ ملک پر 10 سال حکومت کرنے والے پرویز مشرف کو جمعرات کو عدالت نے ججز نظربندی کیس میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ وہ عدالتی فیصلہ سننے کے بعد عدالت سے اپنے گھر واقع چک شہزاد چلے گئے تھے،اس موقع پر ان کے ساتھ رینجرز اور دیگر اداروں کی سخت سیکیورٹی بھی تھی۔ جمعے کو پرویز مشرف کو پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا گیا تھا۔

پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رات گیارہ بارہ بجے کے بعد غیر معمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی۔ ہیڈکوارٹرز کے داخلی گیٹ اور اس کے اطراف کی لائٹیں بجھا دی گئیں جس کے بعد رینجرز کی 5 گاڑیاں اورپولیس کی ایک گاڑی معہ اسلحہ وہاں سے روانہ ہوئیں۔ ایک ٹی وی کے مطابق رینجرز کی گاڑیوں کے درمیان ایک سیاہ رنگ کی پراڈو گاڑی بھی تھی۔ ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پرویز مشرف ہیڈکوارٹرز میں ہی موجود ہیں ا ور ان سے اہلیہ بیگم صہبا مشرف، اور دو وکلا احمد رضا قصوری اور قمر افضل نے ملاقات کی اور وہ کچھ دیر سابق صدر کے ساتھ رہنے کے بعد وہاں سے روانہ ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔