- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- ہم ترقی یافتہ قوم کب بنیں گے؟
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے شہباز شریف اور محمود الرشید کی ملاقات
لاہور: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے شہبازشریف اور پی ٹی آئی کے میاں محمود الرشید کے مابین ہونے والی ملاقات میں کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی پہلی ملاقات بے نتیجہ نکلی اور کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے شہباز شریف اور محمود الرشید کی ملاقات مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہوئی، جس میں حکومت کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ جبکہ محمود الرشید کے ہمراہ تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سبطین خان بھی موجود تھے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ حکومت اوراپوزیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 2 ، 2 نام دیئے، جن میں سے 2 ناموں پر کچھ حد تک اتفاق پایا گیا ہے اور ملاقات میں بھی ایک حکومتی نام اور دوسرے اپوزیشن کے نام زیربحث رہے تاہم کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔
محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف سے مشاورت کےلیے وقت مانگا ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پیر کے روز دوبارہ مشاورت کریں گے، امید ہے اگلی ملاقات میں کسی موزوں نام پراتفاق ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔