- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر عمران خان نے تعریف کی، نعیم الحق
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر عمران خان نے میری تعریف کی اور کیونکہ وہ بہت عرصے سے زہر گھول رہے تھے۔
اپنے وڈیو پیغام میں نعیم الحق نے کہا کہ اس شخص (دانیال عزیز) نے عمران خان کی ذات پر حملے کیے اور کرتا رہا، وہ جھوٹ بولتا رہا اور پھر جب اس نے مجھے چور کہا تو میں نے اسے تھپڑ مارا اور یہ ایک قدرتی عمل تھا جس پر عمران خان نے بھی تعریف کی کیونکہ یہ بہت عرصے سے زہر گھول رہا تھا۔
بعد ازاں نعیم الحق نے ٹوئٹر پر اپنی وڈیو سے متعلق مزید وضاحت کی کہ عمران خان نے کبھی کسی بھی جگہ تشدد کی حمایت نہیں کی، انہوں نے اس واقعے پر میری تعریف نہیں کی لیکن انہوں نے دانیال عزیز کی جھوٹی اور بے ہودہ گفتگو کا جواب دینے پر مجھے سراہا۔
Contrary to what some media is projecting IK never appreciated the slap but commended me for countering the abusive and false onslaught of Danial. IK never encourages use of violence anywhere anytime.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) May 25, 2018
واضح رہے چند روز قبل نعیم الحق نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق تھپڑ کا دفاع کرتے ہوئے pic.twitter.com/bpVkfLM23f
— FARAZ AHMED KHAN (@PKFARAZKHAN) May 25, 2018
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔