سورج آج دوپہر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا

خبر ایجنسی  پير 28 مئ 2018
سعودیہ کے معیاری وقت کے مطابق یہ دوپہر 12 بج کر 18 منٹ کا وقت ہوگا، اس وقت قبلہ کی درست سمت معلوم کی جا سکتی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سعودیہ کے معیاری وقت کے مطابق یہ دوپہر 12 بج کر 18 منٹ کا وقت ہوگا، اس وقت قبلہ کی درست سمت معلوم کی جا سکتی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: سورج آج دوپہر دو بج کر 18منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔

ماہر فلکیات کے مطابق سورج آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 18منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا یعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہو گا جس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔

سعودیہ کے معیاری وقت کے مطابق یہ دوپہر 12 بج کر 18 منٹ کا وقت ہوگا، اس وقت قبلہ کی درست سمت معلوم کی جا سکتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔