جاتی میں پی پی کے انتخابی دفترپر مسلح افراد کا حملہ،توڑپھوڑ

ثمر حسین  اتوار 28 اپريل 2013
4ملزمان کا پی ایس87کے دفتر میں بیٹھے شخص پر تشدد،2 حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی. فوٹو: فائل

4ملزمان کا پی ایس87کے دفتر میں بیٹھے شخص پر تشدد،2 حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی. فوٹو: فائل

ٹھٹھہ: جاتی میں مسلح افراد کا پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملہ، ایک شخص زخمی،ملزمان فرار ہوگئے۔

دو مسلح افراد کو شناخت کر لیا گیا جن کا تعلق شیرازی گروپ سے بتایا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق جاتی پی ایس87پیپلز پارٹی کے آفس پر 4مسلح افراد نے حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور بندوق کے بٹ مارکر احمد نامی شخص کو زخمی کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پیپلزپارٹی کی ضلع قیادت  پہنچ گئی اور کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔مسلح افراد میں سے دو کی شناخت پوڑوڈاڈا تھہیم اور غلام حسین گھنو کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق شیرازی برادری سے بتایا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔