شہرکامطلع آج ابرآلود اورگرم مرطوب رہنے کی پیش گوئی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 13 جون 2018
منگل کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات
فوٹو: آئی این پی

منگل کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات فوٹو: آئی این پی

 کراچی: شہر قائد میں آج ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے معمولی حدت جبکہ موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ہوا میں نمی کاتناسب غیر معمولی طور پر زیادہ رہاصبح کے اوقات میں 75فیصد تک بڑھنے والی نمی کے تناسب میں بعد ازاں دن بھر صرف 10فیصد کمی ہوئی، جس کی وجہ سے دن کے وقت معمولی حدت رہی تاہم سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی 35کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت معتد ل رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5ڈگری ریکارڈ ہوا، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج (بدھ ) کو شہر کا مطلع بیک وقت ابر آلود اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے، آج بھی سمندر کی جانب سے تند وتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے پارہ 34ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔