- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
شمالی وزیرستان میں فوجی دستے پر دہشت گردوں کا حملہ، فوجی جوان شہید
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں فوجی دستے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں فوجی جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران فوجی دستے پر سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں فوجی جوان سپاہی نیازعلی شہید ہوگئے، 29 سالہ شہید سپاہی نیازعلی ضلع مردان کے رہائشی اور شادی شدہ تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بارڈر پر باڑ لگانے کا کام بنا کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا جب کہ باہمی مفاد میں افغانستان کے تعاون کی ضرورت ہے۔
پاک افغان بارڈر پر مجموعی طور پر 2611 کلومیٹر پر باڑ لگائی جانی ہے، اب تک 255 کلومیٹر بارڈر پر باڑ لگائی جا چکی جب کہ397 کلومیٹر بارڈر پر باڑ لگانے کا عمل جاری ہے جو دسمبر 2019 تک مکمل ہوگا۔
Another son of soil sacrificed his life while making Pak-Afg bdr safe/inaccessible for terrorists. Sep Niaz Ali embraced Shahadat due to fire from across on fencing party in North Waziristan. We shall IA complete fencing undeterred. Afg cooperation required in mutual interest. pic.twitter.com/yRApc8MVGR
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 24, 2018
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جنوبی وزیر ستان کے علاقے لدھا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔