- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
صرف 15 منٹ کی ورزش نئے کام کو سیکھنے میں مددگار
واشنگٹن: اگرآپ دماغی کام کرتے ہیں تو صرف 15 منٹ کی ورزش بھی دماغ کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
اگر آپ کوئی نیا کام سیکھنے جارہے ہیں تو اس کے بعد تیز مگر تھوڑے وقفے کی بھاگ دوڑ بھی دماغی روابط کو مضبوط بناتی ہے کیونکہ تھوڑی دیر کی ورزش دماغ کو تروتازہ کرتی ہے۔ کسی کام پر مہارت حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے سیکھنے کے بعد تھوڑی دیر تک شدید ورزش کی جائے تو اس کے تادیر فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
امریکا میں مک گل یونیورسٹی کے پروفیسر مارک روئگ بھی اس سے پہلے ثابت کرچکے ہیں کہ ورزش دماغی اور جسمانی عضلات کے درمیان بندھن کو مضبوط کرتی ہے لیکن اس کے لیے درست وقت پر ہی ورزش مفید ہوتی ہے۔ مثلاً اگر کوئی شخص ایک تنی ہوئی رسی پر چلنے کی مشق کررہا ہے تو اس ہنر کی مشق کے بعد وہ تھوڑی ورزش کرے ۔ اس سے دماغی اور جسمانی اعصاب کے درمیان رابطہ مضبوط ہوگا اور یوں وہ دیر تک اس کرتب کا ماہر رہے گا۔
اس کے لیے ماہرین نے انسانوں پر کچھ تجربات کیے اور شرکا کو ایک طرح کا جسمانی ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے دیا۔ اس میں جوائے اسٹک جیسے آلے کے ذریعے اسکرین کرسر کو اسکرین پر بنی اشکال سے جلدی جلدی جوڑنا تھا۔ اس میں دماغی اور جوائے اسٹک کے ذریعے جسمانی مشقت دونوں کی ضرورت تھی۔
ہر دفعہ نیا کام سیکھنے کے بعد شرکا کو تھوڑی دیر تک ورزش بھی کرائی گئی۔ اس کے بعد 30 منٹ، 60 منٹ اور 90 منٹ کے لیے ایک دوسرا کھیل دیا گیا لیکن اس میں شرکا کو عین وہی قوت استعمال کرنے کا کہا گیا جو انہوں نے اس سے پہلے اسکرین پر کھیلا تھا۔
اب جنہوں نے پہلا کام سیکھ کر ورزش کی تھی وہ اس قوت، مہارت اور زاویے کو یاد رکھنے میں کامیاب رہے۔ اس کے بعد وہ 24 گھنٹے بعد بھی اسی مہارت سے کام کرتے نظر آئے۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ کوئی نیا کام سیکھ کر ورزش کی جائے تو نہ صرف وہ کافی عرصے تک یاد رہتا ہے بلکہ اس پر مہارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔