’’جتنا زیادہ دبائو آئے، اتنا ہی زیادہ مضبوط ہوتا ہوں‘‘عمران خان

ایکسپریس رپورٹ  بدھ 8 مئ 2013
 بے خوفی کسی بھی فرد، ادارے یا ملک کی کامیابی کیلیے اہم ہوتی ہے, عمران خان  فوٹو: فائل

بے خوفی کسی بھی فرد، ادارے یا ملک کی کامیابی کیلیے اہم ہوتی ہے, عمران خان فوٹو: فائل

لاہور: عمران خان نے 30 جولائی 2010 کو ایک غیرملکی صحافی سام کولن کو انٹرویو دیا تھا۔

انٹرویو کے دوران جب صحافی نے عمران خان سے پوچھا کہ کیا کپتان بننے سے آپ کا کھیل بھی بہتر ہوا ہے؟ توعمران نے کہا کہ مجھ پر جتنا زیادہ دبائو ہوتا ہے میں اتنا ہی زیادہ مضبوط ہوتا ہوں، بے خوفی کسی بھی فرد، ادارے یا ملک کی کامیابی کیلیے اہم ہوتی ہے، ہارنے کا مت سوچو اور دفاعی پوزیشن میں نہ جائو بلکہ جارحانہ انداز اپنائو، اسی پالیسی کو اپناتے ہوئے ہم نے کئی میچ جیتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔