لندن میں حملہ آوروں نے برطانوی فوجی کو تشدد کر کے قتل کر دیا

ویب ڈیسک  بدھ 22 مئ 2013
واقعہ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی جس کی فائرنگ سے دونوں حملہ آور زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

واقعہ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی جس کی فائرنگ سے دونوں حملہ آور زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

لندن: لندن کے علاقے ول وچ میں فوجی بیرکس کے قریب دوحملہ آوروں نے برطانوی فوجی کو خنجرکے وار کرکے قتل کردیا اور لاش کو سڑک پر پھینک کر نعرے لگاتے رہے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی جس کی فائرنگ سے دونوں حملہ آور زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ فوجی پر حملہ دہشت گردی کی کارروائی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ فرانس کا دورہ مختصر کر کے آج ہی لندن پہنچ کر اس حوالے سے ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔