- حکومت سندھ افسران کیلیے نئی اور مہنگی گاڑیاں خریدے گی
- فنش لائبریری کو 84 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی
- ہڈی کے کینسر کے لیے نیا علاج دریافت
- دفاتر کی عمارتیں گاڑیوں سے زیادہ آلودگی پھیلا رہی ہیں، تحقیق
- امریکی ویزا پھر مسترد ہونے پرلامی چینی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے
- محمد رضوان اور بابر اعظم کی اوپننگ جوڑی پھر بحال ہو گئی
- آئی ایم ایف حفظات کے باوجود پیداواری شعبوں کو ٹیکس مراعات کا امکان
- اسٹیل انڈسٹری مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوشش ضروری ہے، وزیر خزانہ
- آئندہ بجٹ میں 1500 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز
- پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھاشا ڈیم کیلیے قرض کے حصول میں رکاوٹ
- قرب الہی کے لیے قربانی
- آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔ !
- یورپی ملک سلووینیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا
- سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار، سزا سنا دی گئی
- پی ٹی آئی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہونا شروع ہوگئے، فیصل واوڈا
- چوتھا ٹی20؛ انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-2 سے جیت لی
- کراچی: بجلی کی عدم فراہمی پر لیاری اور شاہ فیصل کالونی میں احتجاج
- بابر اعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا
- اداروں کی ساکھ متاثر کرنے والی خبروں کا سدباب کرینگے، چیئرمین پی سی پی
- ججوں پر نامناسب ریمارکس؛ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
نجکاری کے ذریعے ملازمین کو بیروزگار کیا گیا تومزاحمت کریں گے، بلاول بھٹو
لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نجکاری کے ذریعے ملازمین کو بیروزگار کیا گیا توسخت مزاحمت کریں گے،
نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اب سندھ سے بیروزگاری، معاشی بحران اور زرعی پانی کی قلت دور کرنے کا وقت آگیا ہے جس کے لئے مجھے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ مسائل حل کر سکوں، امید ہے کہ عوام ویسا ہی تعاون کریں گے جیسا وہ شہید بھٹو اورمحترمہ شہید کے ساتھ کرتے تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جمہوریت کی خاطر دھاندلی زدہ ایوان میں آنے کا فیصلہ کیاؤ
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عوام اس وزیر اعظم سے کیا توقع رکھیں جس نے پہلی تقریر میں 500 افراد کو بے روزگار کیا ہو، حکمران جماعت ایک جانب منشور میں ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی کی بات کرتی ہے تو دوسری جانب ملازمین کو نوکریوں سے نکال رہی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پارلیمان کے اندر اور باہر ایشوز پر سیاست کریں گے
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نجکاری کے ذریعے ملازمین کی بے روزگاری کا عمل شروع کیا گیا تو ہم سخت مزاحمت کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔