ڈرون حملے غیر قانونی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہیں،عمران خان

ویب ڈیسک  بدھ 29 مئ 2013
عمران خان نے پشاور میں بم دھماکوں اور کراچی میں دوبارہ ٹارگٹ کلنگ پرافسوس کا اظہارکیا۔ فوٹو: اے ایف پی

عمران خان نے پشاور میں بم دھماکوں اور کراچی میں دوبارہ ٹارگٹ کلنگ پرافسوس کا اظہارکیا۔ فوٹو: اے ایف پی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملے غیر قانونی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہیں۔

عمران خان نےاپنےبیان میں کہا کہ تحریک انصاف ڈرون حملوں میں معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنانے سمیت دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے جبکہ تحریک انصاف دہشت گردی جیسے مسائل سے نمٹنے کےلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنےکےلیے پرعزم ہے۔ عمران خان نے پشاور میں بم دھماکوں اور کراچی میں دوبارہ ٹارگٹ کلنگ پربھی افسوس کا اظہارکیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔