- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
شب قدر عقیدت و احترام سے منائی گئی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
شب قدر کے موقع پرلیاقت آباد میں واقع رحمانیہ مسجد کو سجایا گیا ہے ،27 ویں شب کے موقع پر شہریوں نے امن و امان کیلیے خصوصی دعائیں کیں۔ فوٹو: ایکسپریس
کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی لیلۃ القدر27 ویںشب ِرمضان المبارک کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، شہر بھر کی مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآن کے اجتماعات میں علما نے شب قدر کے فضائل بیان کیے، محافل شبینہ و جشن نزول قرآن، صلوٰۃ التسبیح،قصیدہ بردہ، ختم دورود شریف اور اللہ تعالیٰ کے حضو رعالم اسلام، پاکستان کی سلامتی ، امن و امان کیلیے خصوصی دعائیںکی گئیں۔
جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے تحت شب قدر کے مرکزی روح پرور ’’ اجتماع دعائے خصو صی‘‘ سے میمن مسجدمصلح الدین گارڈن میں علامہ شاہ عبدالحق قادری نے خطاب کیا اور دعا کرائی جبکہ اجتماع کو جامع مسجد شہدائے عیدمیلادالنبی نیو پریڈی اسٹریٹ، مینارہ مسجد لائنزایریا، ملیر ،کو رنگی ،نارتھ نا ظم آباد،گلبہار،لیاقت آبادمیں بھی بذریعہ انٹرنیٹ سماعت کیاگیا جس میں شریک خواتین و حضرات کیلیے خصوصی سحری کا اہتمام بھی کیا گیا۔
میمن مسجد میں علامہ شاہ عبد الحق قادری نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ قرآن امت مسلمہ کیلیے رشدو ہدایت کا سرچشمہ اور مینارہ نور ہے، قرآن ساری کائنات کیلیے فلاح کا ضامن، رحمتوں کا خزینہ ہے ، قرآن کی امتیازی شان ہے کہ ہر قسم کی تحریف و تغیر سے پاک جس کی حفاظت رب تعالیٰ نے اپنے ذمے رکھی، انھوں نے کہاکہ قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات وہدایات پر عمل پیرا ہوکر ہی اللہ کی رضا اور خوشنودی کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔
جامعہ محمدیہ غوثیہ لیبر اسکوئر سائٹ میں ختم القرآن کے اجتماع سے مولانا خلیل الرحمن چشتی نے خطاب میں کہا کہ امت کی سر بلندی ، دین و دنیا میں کامیا بی قرآن و سنّت سے وابستگی میں مضمر ہے، شہر بھر میں علما ئے کرام نے اجتماعات میں شب قدر کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی فضیلت ہے کہ دنیا کے ہر خطے میں پڑھی جانے والی کتا ب ہے جس کے دنیا میں لاکھو ں قاری، حا فظ تیا ر ہو تے ہیں۔
علاوہ ازیں مولانا شہنشاہ حسن نقوی نے کہا ہے کہ شب قدر فضیلتوں والی رات ہے یہ گناہوں پر ندامت اور دعائوں کی قبولیت کی شب ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسجد باب العلم میں لیلتہ القدر کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ پر خدا وند تعالیٰ کا عظیم انعام قرآن مجید جیسی عظیم کتاب کا نزول ہے جس میں انسانیت کے تمام تر مسائل کا حل موجود ہے ہمیں اس سے فیضیاب ہونا چاہیے، اس رات رب سے سب کچھ مانگنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ عبادت الٰہی بجالانا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔