- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
جولائی اگست؛ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 40 فیصد کمی
کراچی: ملک میں سیاسی بے یقینی اور نئی حکومت کو درپیش معاشی مشکلات کے باعث ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ابتدائی دو مہینوں کے دوران 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مہینے میں 16 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کے ساتھ جولائی اور اگست کے مہینوں میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 28 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کی جانے والی 48 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے 40 فیصد کم رہی۔ اگست 2018 میں ہونے والی 16کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری اگست 2017 میں کی گئی 24 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے 54 فیصد تک کم رہی۔
ماہرین کے مطابق ملک میں عام انتخابات سے پہلے سیاسی بے یقینی کی فضا اور انتخابات کے بعد نو منتخب حکومت کودرپیش معاشی مشکلات کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق حکومتی پالیسیوں میں ممکنہ ردوبدل کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کیا گیا جس کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاری بھی کم رہی۔
اعدادوشمار کے مطابق جولائی اگست کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 51فیصد کمی سے 15کروڑ 87لاکھ ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں 32 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ اگست کے مہینے میں مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت 7 کروڑ 28 لاکھ ڈالر تک محدود رہی۔ اگست 2017 میں 10 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ دو ماہ کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 12 کروڑ 96 لاکھ ڈالر رہی۔
غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ بھی 10 لاکھ ڈالر تک محدود رہی۔ جولائی اگست کے دوران سرمایہ کاری کے لحاظ سے تعمیرات کا شعبہ 10کروڑ 56لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہا۔
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تعمیرات کے شعبے میں 5کروڑ 56لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی ۔توانائی کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں کمی واقع ہوئی گزشتہ مالی سال توانائی کے شعبے میں 18کروڑ 98لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کے مقابلے میں رواں مالی سال 4کروڑ 33لاکھ ڈالر تک محدود رہی۔ کمیونی کیشن بھی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی کے حامل سیکٹر میں شامل رہا۔
گزشتہ مالی سال 8کروڑ 85لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران اس شعبے سے 2کروڑ 14لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا۔ تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 3کروڑ 37لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 2 کروڑ 16 لاکھ ڈالررہی۔ فنانشل بزنس میں غیرملکی سرمایہ کاری 4کروڑ 77لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 3کروڑ 33لاکھ ڈالر رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔