- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
شاہ زیب قتل کیس، وکیل صفائی کی استدعا پر سماعت آج تک ملتوی
کراچی: شاہ زیب قتل کیس میں نامزد ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین سے متعلق درخواست کی سماعت وکیل صفائی کی استدعا پر آج تک کیلیے ملتوی کردی گئی ہے۔
وکیل صفائی کی جانب سے ایک ہفتے کی مہلت عدالت نے پبلک پراسیکیوٹر کی مخالفت پر مسترد کردی تھی، تفصیلات کے مطابق جمعے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفیٰ میمن کی عدالت میں شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین سے متعلق زیر سماعت درخواست کی سماعت کے موقع پر وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور وکلالت نامہ داخل کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ انھوں نے کیس کا مطالعہ نہیں کیا، آج ہی انھیں کیس کی پیروی کرنے کی ذمے داری دی گئی ہے۔
انھوں نے دستاویزات اور کیس کا مطالعہ کرنے کیلیے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی تھی جس پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر عبدالمعروف نے اس کی سخت مخالفت کی اور اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ مقدمہ پہلے ہی التوا کا شکار ہوچکا ہے، مطالعے کیلیے ایک دن کافی ہوتا ہے، وکیل سرکار نے صرف ایک روز کی مہلت دینے کی استدعا کی تھی جس پر فاضل عدالت نے سماعت آج تک کیلیے ملتوی کردی اور طرفین وکلا کو اپنے دلائل دینے کیلیے پابند کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔