- بابراعظم نے کوہلی کے ریکارڈ پر بھی قبضہ جمالیا
- کراچی میں نوجوان نے ڈاکو کو ماردیا، فائرنگ کے تبادلے میں خود بھی جاں بحق
- ایک اوور میں 25 رنز؛ بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ
- 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، شیخ رشید
- وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق
- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی20 میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
ایندھن نہ ہونے پر پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ
کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی فضائی کمپنی کو ایندھن کی فراہم بند کردی جس کے نتیجے میں پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔
پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان واجبات کی ادائیگیوں کا تنازع شدت اختیار کرگیا جس کا نقصان مسافروں کو ہورہا ہے جو پروازیں منسوخ ہونے کے باعث شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔
پی آئی اے پر فیول کی مد میں 18 ارب روپے کے واجبات ہیں جس کے باعث پی ایس او نے ایندھن کی فراہمی بند کردی ہے۔ ایندھن کی قلت کے باعث پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ممالک جانے والی متعدد پروازیں تاخیرکا شکار اور منسوخ کردی گئی ہیں۔ متعدد مسافر کراچی اور اسلام آباد سے اپنی منزل پر نہ جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن فراہمی روک دی
پی آئی اے کی کراچی سے لاہور پرواز پی کے 316 اور پی کے 368، کراچی سے بہاولپور پی کے 588، کراچی سے عراق پی کے 219 اور کراچی تا اسلام آباد پی کے 307 منسوخ کردی گئی ہیں۔ صورتحال کے باعث مسافر ائیر پورٹ پر سامان کے ساتھ رات گزارنے پر مجبور ہوگئے اور ان کی پی آئی اے کے عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد بحران مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ کا موقف ہے جلد فیول کی فراہمی شروع ہوجائے گی جس کے ساتھ پروازیں اپنے معمول پرآجائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔