پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن فراہمی روک دی

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 19 ستمبر 2018
واجبات کی عدم ادائیگی پر ابتدائی طور پر2 پروازوں کوتیل کی فراہمی روکی گئی،مذاکرات جاری۔ فوٹو؛ فائل

واجبات کی عدم ادائیگی پر ابتدائی طور پر2 پروازوں کوتیل کی فراہمی روکی گئی،مذاکرات جاری۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس اونے پی آئی اے طیاروں کوایندھن کی فراہمی روک دی۔

ابتدائی طور پر پی آئی اے کی 2 پروازوں کوتیل کی  فراہمی روکی گئی ہے۔ جن پروازوں کو تیل کی فراہمی روکی گئی ہے ان میں کراچی سے لاہور آنے والی پی کے306 اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی پی کے 370 شامل ہیں۔

لاہورکی پروازکو گزشتہ روز شام7بجے اوراسلام آبادکی پروازکو گزشتہ روز رات9بجے روانہ ہونا تھا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق اس معاملے پر پی ایس او سے مذاکرات جاری ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔