پختونخوا میں دوسرے روزبھی آندھی، مزید 8 افراد جاں بحق

نمائندگان ایکسپریس  منگل 4 جون 2013
زیادہ ہلاکتیں کبل،کوزہ بانڈی،وادی کالام ،کاٹلنگ میں چھتیں اوردیواریں گرنے سے ہوئیں. فوٹو:محمد نعمان/ایکسپریس

زیادہ ہلاکتیں کبل،کوزہ بانڈی،وادی کالام ،کاٹلنگ میں چھتیں اوردیواریں گرنے سے ہوئیں. فوٹو:محمد نعمان/ایکسپریس

مینگورہ / کاٹلنگ / شیرگڑھ:  سوات میں آندھی اور طوفان کا سلسلہ بدستور جاری ،دوسرے روز بھی متعدد مقامات پر شدید تیز وتند ہواؤں سے تباہی مچ گئی۔

تحصیل کبل میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے،اپر سوات کے بیشتر مقامات میں تیز وتند ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے اور کچی آبادیوں کی دیواریں گر گئیں، تحصیل کبل کی یونین کونسل کوزہ بانڈی کے علاقہ چرگو شاہ میں افسر علی کا کچے مکان مکان کی چھت گر گئی جسکے ملبے تلے 5 افراد دب گئے ۔

جن میں سے 3 افراد جاں بحق جبکہ2 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونیوالوں میں کمسن بہن بھائی شامل ہیں، سوات کی اخبار فروش یونین کے صدر عبدالوہاب اور گنبد میرہ کے رہائشی سابق ہیڈ ماسٹر محمد ایوب کے گھر کی دیواریں گرگئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔