پاک فوج کا پائیدار امن کیلیے انسداد دہشت گردی آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 1 اکتوبر 2018
آرمی چیف نےشرکا کو اپنے دورہ چین سے متعلق بھی آگاہ کیا فوٹو: فائل

آرمی چیف نےشرکا کو اپنے دورہ چین سے متعلق بھی آگاہ کیا فوٹو: فائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں پائیدار امن کے لیے انسداد دہشت گردی آپریشنز جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں ملکی سلامتی، لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری کی صورت حال، جیو اسٹریٹجک معاملات، آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں اور ملکی استحکام سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت استحکام آپریشنز کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے شرکا کو اپنے دورہ چین سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہے، کور کمانڈرز نے پائیدار امن کے لیے انسداد دہشت گردی آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔