چیف جسٹس نے لاہور کے پٹواریوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

محمد ہارون  اتوار 14 اکتوبر 2018
 لینڈ ریونیو اتھارٹی کی بجائے پٹواری کس حیثیت میں اراضی کی منتقلی کر رہے ہیں، چیف جسٹس فوٹوفائل

لینڈ ریونیو اتھارٹی کی بجائے پٹواری کس حیثیت میں اراضی کی منتقلی کر رہے ہیں، چیف جسٹس فوٹوفائل

لاہور: چیف جسٹس پاکستان نے لاہور کے پٹوار خانوں اور پٹواریوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ مانگ لی ہے جب کہ پنجاب حکومت اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے بھی جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے قبرستانوں کی اراضی کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ  اب پٹواری کس طرح زمین کی منتقلی کر سکتے ہیں۔ چیف جسٹس  نے کہا بتایا جائے کہ پٹواری اب کس قانون کے تحت کام کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے افسوس کا اظہار کیا کہ معصوم لوگوں کے ساتھ  فراڈ کیا جاتا ہے جبکہ لینڈ ریونیو اتھارٹی کی بجائے پٹواری کس حیثیت میں اراضی کا انتقال کر رہے ہیں، چیف جسٹس نے خبردار کیا کہ اگر قانونی جواز پیش نہ کر سکے تو پٹواریوں کو نکال دیا جائے۔ بعد ازاں کیس کی مزید کارروائی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔