- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
پشاور میں 11 ٹن منشیات نذر آتش، 103 ٹن ممنوعہ کیمیائی مواد تلف
پشاور: اینٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختونخوا کی جانب سے پکڑی گئی 11.5 ٹن منشیات اور 103 ٹن ممنوعہ کیمیائی مواد نذر آتش کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریگی للمہ فائرنگ رینج میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) خیبرپختونخوا کی جانب سے منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی انسداد منشیات کورٹ خیبرپختونخوا کی جج نصرت یاسمین اور فورس کمانڈر اے این ایف بریگیڈئیر متین احمد فراز نے شرکت کی۔
دوران تقریب 11.5 ٹن منشیات نذرآتش کی گئی اور 103 ٹن ممنوعہ کیمیائی مواد تلف کیا گیا۔ منشیات کے خلاف گرلز فرنٹیئر کالج اور ایگریکلچر یونیورسٹی کی طالبات نے خاکے بھی پیش کیے۔
نصرت یاسمین کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منشیات ہمارے معاشرے کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں منشیات جیسی لعنت کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے 340 مقدمات کی سماعت مکمل ہوئی جس میں 333 مقدمات میں ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔
فورس کمانڈر اے این ایف بریگیڈئیر متین احمد فراز نے کہا کہ اے این ایف منشیات کی کمائی سے بنائے اثاثہ جات کی بھی تفتیش کر رہی ہے اور رواں سال اسمگلروں کے 221.5 ملین روپے اثاثہ جات کو منجمد کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے اے این ایف تمام وسائل مؤثر طور پر بروئے کار لا رہی ہے۔ اسی بات کے پیش نظر صوبائی حکومت کے اشتراک سے منشیات کے عادی افراد کے مفت علاج کے لیے پشاور میں 100 بستروں کا اسپتال قائم کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔