کیلے کے چھلکے کے چند دلچسپ فوائد

جہاں کیلا انسانی صحت اور مدافعتی نظام کے لیے ضروری ہے وہیں اس کے چھلکے کے بھی بہت فائدے ہیں


ویب ڈیسک October 28, 2018
لوگ اکثر لاعلمی کی وجہ سے کیلے کے چھلکے کو پھینک دیتے ہیں فوٹو:فائل

کیلا نہایت ذائقے دار پھل ہونے کے ساتھ بہت فائدہ مند بھی ہے لیکن کیلے کے چھلکے کو اکثر بیکار سمجھ کر پھینک دیاجاتا ہے۔

تاہم جہاں کیلا انسانی صحت اور مدافعتی نظام کے لیے ضروری ہے وہیں اس کے چھلکے کے بھی بہت فائدے ہوتے ہیں۔ لوگ اکثر لاعلمی کی وجہ سے کیلے کے چھلکے کو پھینک دیتے ہیں لیکن یہ پڑھنے کے بعد آپ کیلے کے چھلکے کبھی نہیں پھینکیں گے۔

غذائیت سے بھرپور




کیلے کی طرح اس کا چھلکا بھی غذائیت سے بھرپورہوتا ہے اس میں وٹامن بی6، بی 12، میگنیشئم، پوٹاشیئم، فائبر اور پروٹین کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ کیلے کے چھلکے کو اچھی طرح دھولیں اس کے بعد اسے کم سے کم 10 منٹ تک پانی میں ابالیں یہاں تک کہ یہ نرم ہوجائے، اگر آپ سے یہ کھایا نہیں جائے گا تو اسے جوسر میں بلینڈ کرکے اسموتھی بناکر پی لیں، یہ اسموتھی بہت ہی فائدہ بخش ہوتی ہے۔

جوتوں کو چمکائے




کیلے کے چھلکے میں موجود پوٹاشیئم جوتوں کو چمکانے کے لیے بہترین ہوتاہے۔ کیلے کے چھلکے کی اندر والی اسکن کو جوتوں پر رگڑئیے اس کے بعد جوتوں کو کسی صاف کپڑے سے صاف کرلیں آپ کے جوتے چمک جائیں گے۔

پودوں کو کیڑا لگنے سے بچائیں




باغیچے میں کیلے کے چھلکے رکھنے کے بہت فائدے ہیں، کیلے کے چھلکوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے پودوں میں ڈالنے سے پودے کو قدرتی غذائیت ملتی ہے، چھلکوں کو کھاد میں تقریباً ایک انچ نیچے رکھیں یہ پودوں کو کیڑا لگنے سے بھی بچاتے ہیں۔

درد اور سوجن میں کمی




میڈیکل ایسوسی ایشن آف تھائی لینڈ اسٹڈی کی تحقیق کے مطابق کیلے کے چھلکوں میں سوزش ختم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اگر ہاتھ یا پاؤں پر کسی کیڑے کے کاٹنے کی وجہ سے سوجن ہوجائے اور درد محسوس ہوتو اس جگہ پر کیلے کے چھلکے رکھیں اس کے علاوہ یہ سورج کی مضر شعاعوں سے بھی بچاتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں