مقتول صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے نے سعودی عرب چھوڑ دیا

صالح خاشقجی پر پابندیاں ختم کرنے کے سعودی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک October 26, 2018
صالح خاشقجی کی امریکا آمد کے مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے فوٹو: سعودی میڈیا

سعودی حکمران خاندان کے ناقد مقتول صحافی جمال خاشقجی کے صاحبزادے ملک چھوڑ کر امریکا روانہ ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے مقتول صحافی کے صاحبزادصالح خاشقجی پر عائد سفری پابندیاں اٹھالی ہیں جس کے بعد وہ فوری طور پر ملک چھوڑ گئے ہیں، صالح خاشقجی کی امریکا آمد کے مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے اور عوامی سطح پر کسی کو ان کی آمد و رفت کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد بن سلمان نے صحافی خاشقجی کے قتل کو ''گھناؤنا جرم'' قرار دیدیا

ہیومن راٹس واچ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل کے بعد ان کے خاندان پر عائد سفری پابندی کو ختم کردیا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان رابرٹ پالاڈینو نے کہا ہے کہ صالح خاشقجی پر پابندیاں ختم کرنے کے سعودی فیصلے کو واشنگٹن نے سراہا ہے ، امریکا اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے دورہ سعودی عرب کے دوران حکام پر واضح کیا تھا کہ واشنگٹن بہرصورت صالح خاشقجی کی امریکا واپسی چاہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں