مالی میں دہشت گردوں کے حملے میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے دو اہلکار ہلاک

دہشت گردوں نے فوجی اڈے پر حملہ کیا اور فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا


ویب ڈیسک October 28, 2018
مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے 12 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔ فوٹو:فائل

افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج پر دہشت گردوں کے حملوں میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی میں دوحملوں میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا تاہم دو اہلکار راستے ہی میں دم توڑ گئے۔

پہلے حملے میں شدت پسندوں نے ٹرک پر سوار ہو کر ٹمبکٹو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے اڈے پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے راکٹ لانچر اور مشین گنوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔

مالی میں دوسرا حملہ کونا کے علاقے میں کیا گیا جب وہاں سے گزرنے والی اقوام متحدہ کی امن فوج کی گاڑی کو پہلے سے نصب دھماکا خیز مواد سے اُڑادیا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار نشانہ بنے۔

واضح رہے کہ مالی میں اقوام متحدہ نے 12 ہزار اہلکاروں پر مشتمل فوجی دستے تعینات کیے ہیں اور حالات نہایت کشیدہ ہیں۔ حکومت اور جنگجوؤں کے درمیان 2015 میں ایک معاہدہ ہوا تھا لیکن اس پر عمل درآمد سست روی کا شکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں