ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کانفرنس 26 ممالک کے 85 مندوب گوادر پہنچ گئے

پیر سے شروع ہونے والی کانفرنس کی صدارت قائم مقام صدر صادق سنجرانی کریں گے


ویب ڈیسک October 28, 2018
پیر سے شروع ہونے والی کانفرنس کی صدارت قائم مقام صدر صادق سنجرانی کریں گے (فوٹو: خبر ایجنسی)

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کانفرنس میں شرکت کے لیے 26 ممالک کے 85 مندوبین گوادر پہنچ گئے کانفرنس پیر سے شروع ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوادر میں منعقد ہونے والی ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے لیے شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اب تک کانفرنس میں 26 ممالک کے 85 سے زائد مندوبین گوادر پہنچ چکے ہیں۔

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کانفرنس کی صدارت قائم مقام صدر صادق سنجرانی کریں گے جب کہ کانفرنس میں وفاقی وزراء کی شرکت بھی متوقع ہے۔
کانفرنس کے لیے گوادر پورٹ پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جس کا باقاعدہ آغاز پیر سے گوادر میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں