ملک میں عملاً غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ کردیا گیا ہے حاصل بزنجو

سیاسی جماعتوں اور شخصیات کے خلاف نیب کو متحرک کردیا گیا ہے، میر حاصل بزنجو


ویب ڈیسک October 29, 2018
سیاسی جماعتوں اور شخصیات کے خلاف نیب کو متحرک کردیا گیا ہے، میر حاصل بزنجو (فوٹو: فائل)

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کا کہنا ہے کہ ملک میں عملاً غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ کردیا گیا ہے، الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر پابندی لگادی گئی ہے جب کہ سیاسی جماعتوں اور شخصیات کے خلاف نیب کو متحرک کردیا گیا ہے۔

پانچویں مرکزی قومی کانگریس کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ ملک میں عملاً غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ کردیا گیا ہے، الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر پابندی لگادی گئی ہے، سیاسی جماعتوں اور شخصیات کے خلاف نیب کو متحرک کردیا گیا ہے، حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے گئے ہیں۔

سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ الیکٹرونک میڈیا کے اینکرز کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ صرف ان حضرات کو اپنے پروگرامز میں مہمان بلاسکتے ہیں جو مقتدرہ کی بولی بولتے ہوں ملک کی تاریخ میں میڈیا پر جو پابندی اس وقت ہے تاریخ میں کبھی نہیں تھی، میڈیا پر سنسر شپ کی لٹکتی تلوار کی صورت میں پیمرا قوانین کو نافذ کردیا گیا ہے۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں مداخلت اور بلیک میلنگ کا خوفناک سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جب کہ ملک کی سیاسی و قومی جماعتوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے اور غیر اعلانیہ مارشل لا کے خلاف سیاسی مزاحمتی تحریک کو چلانا ہوگا، اگر سیاسی جماعتوں نے مارشل لا کے خلاف آواز حق بلند نہیں کی تو مستقبل میں اس ملک میں دہشت گردی اور تحریک لبیک کا راج ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں