ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

بچے کی پیدائش کا اعلان خود شعیب ملک نے سوشل میڈیا پرکیا


ویب ڈیسک October 30, 2018
پاکستانی کرکٹراسٹارشعیب ملک اوربھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شادی بارہ اپریل 2010 کو ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

ٹینس اورکرکٹ کی شاندارجوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کے کرکٹرشعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں آج صبح بیٹے کی پیدائس ہوئی، جس کا اعلان خود شعیب ملک نے ٹوئٹرپرکیا۔ کرکٹر نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بتاتے ہوئے بہت پرجوش ہیں کہ ان کے گھربیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جب کہ ثانیہ بھی بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کا دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے شکریہ بھی کیا۔



اس سے قبل دونوں نے ہی بچے کے نام کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہمارے گھرجب بھی اولاد ہوگی اس کا خاندانی نام صرف ملک نہیں بلکہ ''مرزا ملک'' ہوگا۔

ثانیہ مرزا اورشعیب ملک نے ننھے مہمان کی جلد آمد سے متعلق مداحوں کودلچسپ اندازمیں بتایا تھا جہاں انہوں نے ٹوئٹر پر "وارڈروب" کی کارٹونش تصویر جاری کی تھی جس کے تین حصے تھے۔ ایک حصہ ثانیہ مرزا اور ایک حصہ شعیب ملک کیلئے مختص دکھایا گیا تھا جبکہ درمیان والا حصہ "مرزا، ملک" کیلئے دکھایا گیا تھا جب کہ اور تینوں میں موجود کپڑوں کا سائز بھی مختلف دکھایا گیا ہے۔ شعیب ملک نے یہ تصویر جاری کرتے ہوئے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بیٹی کی پیدائش پر بھی بیٹے جیسی خوشی منائی جانی چاہیے، ثانیہ مرزا

پاکستانی کرکٹراسٹارشعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی 12 اپریل 2010 کو ہوئی تھی اور8 سال بعد وہ والدین بنے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں