کشیدہ حالات کے سبب ماریشس فٹبال ویٹرن ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی

میاں اصغر سلیمی  جمعرات 1 نومبر 2018
مہمان ٹیم کو موجودہ ملکی حالات کی وجہ سے استنبول سے واپس بجھوا دیا گیا (فوٹو: فائل)

مہمان ٹیم کو موجودہ ملکی حالات کی وجہ سے استنبول سے واپس بجھوا دیا گیا (فوٹو: فائل)

کشیدہ حالات کے باعث ماریشس فٹ بال ویٹرن ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم اپنے وطن سے استنبول میں موجود تھی اور 2 نومبر کو اس نے لاہور پہنچنا تھا تاہم ملک بھر میں جاری ہنگاموں کی وجہ سے انتظامیہ نے فوری طور پر ماریشس ٹیم کو واپس اپنے وطن جانے کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق ماریشس فٹبال ٹیم کو دوبارہ جنوری میں دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دورے کے دوران ماریشس ٹیم کو لاہور اور اسلام آباد کی فٹبال ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلنے تھے۔ مہمان ٹیم کی لاہور قلعہ اور واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت بھی شیڈول کا حصہ تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔