نیوکراچی میں 2 گروپوں میں تصادم 2 افراد ہلاک

جھگڑے کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا، مظاہرین کو منتشرکر نے کیلیے پولیس کالاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ۔


Staff Reporter November 02, 2018
مرنیوالاشاہدراہگیراورشہبازٹی ایل پی کاکارکن ہے، پولیس ورینجرز نے دونوں گروپوں سے مذاکرات کے بعد صورتحال پرقابوپایا۔ فوٹو: فائل

نیوکراچی بلال کالونی میں 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں 2 افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔

نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب 2 گروپوں کے مسلح تصادم پتھر ، ڈنڈے لگنے اور فائرنگ سے 14 افراد زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 زخمی دوران علاج دم توڑگئے جن کی شناخت محمد شاہد اورمحمد شہبازکے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں احمد رضا ،محمد افسر،محمد زبیر محمد بلال رضا،محمد یاسین ،عبدالوہاب ،اسلم ، نوید اورریاست سمیت دیگرشامل ہیں۔

تصادم کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا دونوں گروپوں کی جانب سے لاٹھی ڈنڈوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیاگیا ،رات گئے تک کھلنے والی دکانیں اور کاروباری مراکز بند کرادیے گئے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی ،پولیس اور رینجرز نے دونوں گروپوں کے عہدیداروں سے مذاکرات کے بعد صورتحال پرقابوپایا۔

ایس ایچ اومحمد افضل کے مطابق تصادم میں فائرنگ سے جاں بحق محمد شاہد نیو کراچی سیکٹر فائیو جی جبکہ محمد شہبازسیکٹر فائیو ایف کا رہائشی تھا محمد شاہد راہ گیرجبکہ محمد شہبازٹی ایل پی کا کارکن تھا،فوری طور پر تعین نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کس نے کی، پولیس نے جائے وقوع سے چلی ہوئی گولیوں کے خول قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی تاہم فوری طور پرواقعہ کامقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں