آپ پر کسی قسم کی پابندی نہیں احسان مانی کا سلمان بٹ کو جواب

سلمان بٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کے باوجود نظر انداز کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔


Sports Reporter November 02, 2018
سلمان بٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کے باوجود نظر انداز کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سلمان بٹ پر واضح کر دیا کہ آپ پر کسی قسم کی پابندی نہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ون ڈے کپ کا سیمی فائنل جیتنے والی واپڈا ٹیم کے کپتان سلمان بٹ چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کرنے پہنچ گئے۔ انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کے باوجود نظر انداز کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا، اوپنر کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ بورڈ کی جانب سے منتخب کرنے پر کوئی غیر اعلانیہ پابندی ہے۔

احسان مانی نے سلمان بٹ پر واضح کیا کہ آپ پر کسی قسم کی پابندی نہیں، میں سلیکشن معاملات پر مداخلت نہیں کرتا لیکن آپ کے تحفظات پر بات کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں