سی پیک پاکستان کی ترقی اوراستحکام کیلیے انتہائی اہم ہے وزیراعظم

چین پاکستان کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا رہے گا، چیئرمین نیشنل پیپلزکانگریس


ویب ڈیسک November 03, 2018
سماجی اور معاشی شعبوں، روزگار میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی اوراستحکام کے لئے سی پیک کی خصوصی اہمیت ہے جب کہ سماجی اور معاشی شعبوں ،روزگار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور نیشنل پیپلزکانگریس کے چیئرمین لی ژانگ ژو کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات کوفروغ دینے پر اتفاق کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے چین کی جانب سے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے غربت کے خاتمے اور کرپشن میں کمی کے لئے چینی حکومت کے اقدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ غربت اور بدعنوانی کے خاتمے، بہترحکمرانی سے ہی چین نے ترقی کی منازل حاصل کیں، اقتصادی اور صنعتی تعاون دونوں ممالک کے لئے ترقی کے لئے اہم ہے جب کہ پاکستان کی معاشی ترقی اوراستحکام کے لئے سی پیک کی خصوصی اہمیت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی زونز کے قیام اورصنعتی ترقی کے روزگارکے نئے مواقع پید ا ہوں گے، سماجی اور معاشی شعبوں، روزگار میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے۔

دوسری جانب چیئرمین نیشنل پیپلزکانگریس لی ژانگ ژو کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا رہے گا، اور تعلقات کی مضبوطی کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے پارلیمانی روابط کے فروغ کے لئے وفود کا تبادلہ ناگزیر ہے، پارلیمانی وفود کے تبادلے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے ، اس سلسلے میں سی پیک منصوبہ انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں