ممبئی پولیس نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب کا مزہ کرکرا کردیا

شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب ان کی نئی آنے والی فلم ’’زیرو‘‘ کے ٹریلر جاری ہونے کی خوشی میں رکھی گئی تھی


ویب ڈیسک November 03, 2018
شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب ان کی نئی آنے والی فلم ’’زیرو‘‘ کے ٹریلر جاری ہونے کی خوشی میں رکھی گئی تھی . فوٹو:فائل

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب بند کراکے اس کا مزہ کرکرا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان گزشتہ روز اپنی 53 ویں سالگرہ ممبئی کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں اہل خانہ اور بالی ووڈ ستاروں کے ہمراہ منارہے تھے لیکن تقریب کا مزہ اس وقت کرکرا ہوگیا جب ممبئی پولیس وہاں پہنچی اور رات زیادہ ہونے پر تقریب ختم کرادی۔

یہ بھی پڑھیں :شاہ رخ خان کا اپنی سالگرہ پر مداحوں کو فلم 'زیرو' کے ٹریلر کا تحفہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام طور پر ریستوران رات دیر تک نہیں کھلے ہوتے اور ایک بجے تک بند ہوجاتے ہیں لیکن شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب رات دیر 3 بجے تک جاری رہی اور تقریب میں بلند آواز سے گانے بجائے جارہے تھے۔ ممبئی پولیس نے اس عمل میں دخل اندازی کرتے ہوئے مالکان سے کہا کہ وہ تقریب بند کردیں جس کے بعد شاہ رخ خان دوستوں کے ہمراہ ریسٹورنٹ سے باہر آگئے۔

واضح رہے شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب ان کی نئی آنے والی فلم ''زیرو'' کے ٹریلر جاری ہونے کی خوشی میں رکھی گئی تھی جس کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

شاہ رخ خان فلم ''زیرو'' میں اپنی زندگی کا سب سے منفرد پستہ قد کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے اور ان کے ساتھ مرکزی کردار میں کترینہ اور انوشکا بھی دکھائی دیں گی اور یہ فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں