جناح ٹرمینل پر 3 سال بعد لاوارث سامان کی نیلامی شروع

اسٹاف رپورٹر  اتوار 4 نومبر 2018
دوسرے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد اور دیگر ایئر پورٹس پر سامان کی نیلامی کی جائے گی۔ فوٹو: ایکسپریس

دوسرے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد اور دیگر ایئر پورٹس پر سامان کی نیلامی کی جائے گی۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عرصہ 3 سال بعد جناح ٹرمینل پر لاوارث سامان کی نیلامی شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر لاوارث سامان کی نیلامی کیلیے بولیاں لگائی گئیں، نیلامی میں وہ تمام سامان شامل ہے جو ملکی اور بین الاقوامی پروازوں پر مسافر چھوڑ گئے اور ان کے حوالے سے کسی قسم کا کلیم داخل نہیں کروایا گیا اور نہ ہی سامان کو لینے کیلیے کسی مسافر نے رابطہ کیا۔

سامان کی نیلامی کیلیے خواہشمند افراد نے سول ایوی ایشن کے شعبہ موٹر ٹرانسپورٹ میں جیسا ہے جہاں کی بنیاد پر نیلامی میں حصہ لیا، بولی لگانے والے افراد کو سامان کھول کر دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی، سول ایوی ایشن کے شعبہ موٹر ٹرانسپورٹ میں مختلف سامان کی بولی دی۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور ملتان سمیت دیگر ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کے سامان کی نیلامی کی جائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔