فرانس میں دیوہیکل بیل اور عظیم الحبثہ مکڑی کے حیرت انگیز فن پارے

ویب ڈیسک  اتوار 4 نومبر 2018
طویل القامت انساں نما بیل اور عظیم الحبثہ مکڑی یونان کی ایک قدیم کہانی کے دو تاریخی کردار ہیں

طویل القامت انساں نما بیل اور عظیم الحبثہ مکڑی یونان کی ایک قدیم کہانی کے دو تاریخی کردار ہیں

پیرس: فرانس میں دیوہیکل بیل اور عظیم الحبثہ مکڑی کے حیرت انگیز فن پاروں کو شہریوں کے سامنے پیش کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی سڑکوں پر عظیم الحبثہ فن پاروں کو ہزاروں لوگوں نے دیکھا۔ ان فن پاروں میں 50 فٹ لمبے minotaur اور عظیم الحبثہ مکڑی شامل ہے جنہیں بھاری بھرکم مشینوں کی مدد سے سڑکوں پر گھمایا گیا۔

طویل القامت minotaur  درخت کو تراش کر تیار کیا گیا ہے جس میں دھاتوں کو بھی اس طرح استعمال کیا گیا ہے کہ یہ فن پارہ حقیقت سے اتنے قریب ہوجائے کہ انساں نما بیل کی سانسیں بھی سنی جا سکیں اور وہ انسانوں کی طرح چل بھی سکے۔

Spider

لامشین کمپنی نے یہ دونوں فن پارے ایک شو کے لیے تیار کیے ہیں جو فرانس کے شہر طلوس میں پیش کیا جائے گا۔ اس شو میں دونوں تاریخی کردار سے جڑی داستانوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انسانی تاریخ کا مقبول خیالی کردار minotour کی کہانی نے یونان سے جنم لیا تھا جو دراصل طویل القامت مضبوط جسم والا انساں ہوتا ہے تاہم اس کا منہ بیل کی طرح ہوتا ہے اور بیل ہی کی طرح اس کے سر پر سینگ بھی ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔