مسلم لیگ ن کے تحفظات،سرائیکی صوبے کے لیے کمیشن نہ بن سکا

ملک منظور احمد  ہفتہ 18 اگست 2012
چیئرمین کاانتخاب جلدعمل میں آئے گا،ن لیگ کو مؤثر نمائندگی دی گئی ہے،فیصل کریم کنڈی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین کاانتخاب جلدعمل میں آئے گا،ن لیگ کو مؤثر نمائندگی دی گئی ہے،فیصل کریم کنڈی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: مجوزہ سرائیکی صوبے کے قیام کیلیے اسپیکرقومی اسمبلی کی طرف سے قائم پارلیمانی کمیشن،حکومت اوراپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے سے شروع میںہی متنازع ہوگیا۔ اپوزیشن کے تحفظات کے باعث کمیشن کے چیئرمین کاانتخاب مشکل ہوگیا،پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے تحفظات کوسیاسی چال قراردیاہے۔

قائم مقام اسپیکرفیصل کریم کنڈی نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگومیں کہا کہ مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب میں متوقع شکست سے خوفزدہ ہوکرواویلا کررہی ہے،کمیشن کے چیئرمین کا انتخاب جلد کر لیاجائے گا،مسلم لیگ(ن)کوکمیشن میں مؤثرنمائندگی دی گئی ہے،انہیں نصف نمائندگی نہیں دی جاسکتی۔انھوں نے مزیدکہاکہ ہماری قیادت سرائیکی صوبے کے قیام کیلیے سنجیدہ ہے،مسلم لیگ (ن)منفی سیاست سے گریزکرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔