- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
کرنسی اسمگلنگ کیس؛ ایان علی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کردئیے
راولپنڈی: ماڈل ایان علی نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا۔
راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کیس کی سماعت ہوئی، کسٹم جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت ڈیوٹی جج بینکنگ عدالت نے کی، دوران سماعت ملزمہ ایان علی نے نئے وکیل کے توسط سے اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا۔
ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ایان علی کی بیماری کی درخواست اور میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنے کے باوجود وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے، ایان علی کے نئے وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملزمہ 8 دسمبر تک عدالت میں پیش ہوجائیں گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایان علی کا پاکستان واپس آنے کا اعلان
عدالت نے ملزمہ ایان علی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئےکسٹم ٹیم کو نوٹس جاری کردیا اور مقدمہ کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب ایان علی کے نئے وکیل نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایان علی کی صحت بہت بہتر ہوگئی ہے، وہ جلد پاکستان واپس آرہی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
واضح رہے کہ ایان علی کے پرانے وکیل سردار لطیف کھوسہ کو باقاعدہ تبدیل کردیا گیا ان کی جگہ بیرسٹر سرفراز میتو اور افتخار باجوہ ایان علی کیس کے نئے ایڈووکیٹس مقرر ہوئے ہیں، دو رکنی وکلاء کی نئی ٹیم نے عدالت میں وکالت نامے پیش کیے۔
کیس کا پس منظر
ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے پاس سے 6 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔