ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سینیٹ میں قرارداد منظور

ویب ڈیسک  جمعرات 15 نومبر 2018
چیئرمین سینیٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق قرارداد وزارت خارجہ کو بھجوانے کی ہدایت کردی: فوٹو: فائل

چیئرمین سینیٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق قرارداد وزارت خارجہ کو بھجوانے کی ہدایت کردی: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سینیٹ میں قرداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں جے یوآئی (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود نے امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے قرداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی جلدازجلد رہائی کے لئے امریکی حکومت سے بات کی جائے۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق قرارداد وزارت خارجہ کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ اس قرارداد پرعملدرآمد کے لیے اقدامات اٹھائے۔

واضح رہے کہ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اور پاکستانی قونصل خانہ ہیوسٹن میں گزشتہ تین ماہ میں بارہ مرتبہ ڈاکٹرعافیہ سے ملاقات کرچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔