- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
نیب کی حمزہ اور سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزارتِ داخلہ سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ اور اس حوالے سے نیب نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب کی حمزہ شہباز سے ڈھائی گھنٹے تفتیش
نیب ترجمان کے مطابق حمزہ شہبازاورسلمان شہباز کےخلاف کرپشن تحقیقات جاری ہیں، تاہم سلمان شہباز طلبی کے باوجود حاضر نہیں ہورہے اور تحقیقات میں تاخیر ہورہی ہے، اس لئے نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان اور حمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز نیب لاہور میں گرفتار شہباز شریف کے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ان کے دونوں بیٹوں سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کو تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا۔ سلمان شہباز بیرون ملک ہونے کے باعث نیب میں پیش نہ ہوئے تاہم حمزہ شہباز نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔