- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
نوعمر لڑکے چھوٹا طیارہ چرا کر لے اڑے
سالٹ لیک: امریکی ریاست یوٹاہ میں تھینکس گِونگ ڈے پر ایک عجیب واقعہ پیش آیا جس میں دو نوعمر لڑکوں نے ایک فلائنگ کلب کے رن وے پر کھڑے ایک طیارے پر کسی اجازت کے بغیر بیٹھے اور اسے اڑا کرلے گئے۔ تاہم کچھ دیربعد اس طیارے کو انہوں نے بحفاظت اتارلیا جس کے بعد دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹاہ میں ورنل کے مقام پر 14 اور 15 سالہ لڑکے ایک مقامی ہوائی پٹی تک پہنچے جہاں انہوں نے تفریح کی خاطر ایک ہوائی جہاز کو اسٹارٹ کیا اور ایک ہائی کے ساتھ ساتھ طیارے کو نچلی پرواز پر لے گئے۔ اس کے بعد اصل مقام سے 15 میل دور انہوں نے طیارے کو درست انداز میں زمین پر اتارا۔
طیارے کی پرواز کے ساتھ ہی متعلقہ ادارے حرکت میں آگئے اور واقعے کے بعد دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اب انہیں نوجوان کے ایک اصلاحی مرکز میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی تربیت کی جائے۔ دونوں نے جامد بازوؤں والا ایک سیسنا طیارہ اڑایا اور اسے یوایس 40 ہائی وے کے ساتھ ساتھ لے گئے اور شاید وہ کولاراڈو کے راستے پر تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں سے اس واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ یہ دونوں چھٹی کے دن جینسن کے علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ جمع تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔