کنگ خان ممبئی کی ثقافت کے دیوانے نکلے

ویب ڈیسک  اتوار 2 دسمبر 2018
نوجوان نسل کو ملکی ثقافت کی آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،شاہ رخ خان

نوجوان نسل کو ملکی ثقافت کی آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،شاہ رخ خان

 ممبئی: بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ممبئی کی ثقافت اہمیت کی حامل ہے نوجوانوں کو اس ثقافت سے آگاہ کرنے اور اسے اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں بھارت کی تاریخ پر خصوصاً ممبئی کی تاریخ و ثقافت پر بہت یقین رکھتا ہوں کیوں کہ تاریخ کے اعتبار سے یہ شہر اپنے اندر کئی کہانیاں سموئے ہوئے ہے، ہمارے والدین بھی ان تاریخ و ثقافت سے متعلق کہانیاں بتایا کرتے تھے جسے اب ہمیں زندگی میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

کنگ خان نے کہا کہ اس شہر کی کہانیاں کسی گیت کے ری مکس ورژن سے متعلق نہیں بلکہ ان کہانیوں کو بتانے کا مقصد اس شہر کی ثقافت کو نوجون نسل کو آگاہی فراہم کرنا ہے کہ یہاں کی ثقافت کہاں سے اور کیسے وجود میں آئی۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلم ایک ایسا میڈیم ہے جس کے ذریعے ہم اپنی تاریخ کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ نوجوان نسل کو ملک کی شاندار ثقافت کے بارے میں آگاہ کرنا یقینی طور پر وقت کی ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔